احتجاج کی کال، انتظامیہ ان ایکشن، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

Nov 19, 2024 | 19:55:PM

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کی جانب سے احتجاج کی کال سے قبل ہی کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے،راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی حدود سے 5 کارکنان گرفتار کیے گئے،پی ٹی آئی کارکنان بکرہ منڈی کے مقام پر احتجاج کے سلسلے میں کیمپین کر رہے تھے، گرفتارہونے والوں میں راجہ شائد،راجہ ابرار،حسن خالد،ناصر قریشی،نعمان انصر شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی فائنل کال ، پی ٹی آئی قیادت کارکنان کو حکمت عملی نہ دے سکی

مزیدخبریں