(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فضل مولاکوہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کاایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔
وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کئے گئے تقرری کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فضل مولا ایڈمنسٹریٹر ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی مقرر کئے گئے ہیں، تقرری کنٹریکٹ پر 3 سال کیلئے ایم پی ٹو سکیل میں کی گئی ہے۔
دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ افسران کے تقرر و تبادلوں کے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈائریکٹر، نجکاری کمیشن زاہد نذیر کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب حکومت فرحت جہاں راجہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر، سرمایہ کاری بورڈ اسلام آباد خرم رشید کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے کنٹرولر پنجاب ہاؤس تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کہ ڈاکٹر فضل مولا کیپٹل ہسپتال اسلام آباد کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں اور رواں برس 2 اکتوبر 2024 کو ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوکوئی ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف