شوہر کے نجی پیغامات اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والی بیوی پر مصیبتوں کا پہاڑ گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) شوہر کے نجی پیغامات اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے پر بیوی کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے شوہر سے بغیر پوچھے اس کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر خاتون کو 2 ہزار درہم ٰ( تقریباً 94 ہزار روپے )جرمانہ کیا ۔
خاتون پر استغاثہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے بنا اجازت اپنے شوہر کی گفتگو اور فون نمبر اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیے، جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔پولیس تفتیش کے مطابق خاتون نے جنوری 2021 میں اپنے اور اپنے شوہر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تصاویر اور ان کا فون نمبر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر سے بھاگنے والی لڑکی سےدوست نے نکا ح سے انکا ر کر دیاتو کس سے شادی کر لی ۔۔جانیے