عید میلاد النبی ﷺ کا جشن ملک بھر میں جاری۔۔ نورانی محافل ۔۔ درود و سلام کی صدائیں

Oct 19, 2021 | 09:38:AM
  سال، ملک ،جشن عید میلادالنبی ﷺ ، گھر، مساجد ،بازار
کیپشن: عید میلادالنبیؐ کے موقع پرمساجد  کوروشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہر سال کی طرح ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجادیا گیا ،گھروں اور مساجد میں چراغاں، محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ جشن میلاد البنیؐ پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کر دی گئی ہیں، لاہور اور کراچی میں بھی روح پرور نظارے دیکھنے کو ملے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم اپنے نبی ﷺکی ولادت کے پر مسرت موقع پر پورے ملک میں عید میلاد النبیؐ جوش و خروش سے منائیں گے۔ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کی میزبانی کریں گے اور دوپہر کو کنونشن سنٹر میں اس دن کی مناسبت سے منائی جانے والی خوشیوں میں شریک ہوں گا۔

ادھر حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی میں عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ہو گی، عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کوبھی سپیشل سزا معافی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد قیدیوں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا، 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری ۔۔ مزید 20 افراد چل بسے