13 سالہ لڑکی کو ونی کرنےکا الزام۔۔2 خواتین سمیت 7  افراد گرفتار

Oct 19, 2021 | 11:09:AM
 راولپنڈی ,تھانہ رتہ امرال,سی پی او ,درخواست
کیپشن:  لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقہ تھانہ رتہ امرال میں پولیس نے 13 سالہ لڑکی کو ونی کرنےکے الزام میں دو خواتین سمیت 7  افراد کو گرفتار کرلیاہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا۔ 

کتفصیلات کے مطابق   لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے جس پر جرگے میں میری 13 سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا۔خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لئےتینوں بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بہن کو ونی کے لئے اغوا کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا،خاتون کی درخواست پر ایس ایچ او رتہ امرال اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ونی کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزموں میں لڑکی کے 3 بھائی بھی شامل ہیں۔  

سی پی او محمد احسن یونس نے فوری کارروائی کرنے پر ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ونی (بدل) جیسا قبیح فعل خلاف قانون ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: این اے 133۔۔ ضمنی الیکشن۔۔ حکومتی خزانے کا منہ کھل گیا۔۔ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح