ڈینگی کے حملے۔۔اسلام آباد میں مزید 3 مریض  جاں بحق

Oct 19, 2021 | 11:51:AM

 (ویب ڈیسک) کورونا کے وار تھم کیا ہوئے کہ اسلام آباد میں ڈینگی  تیز ہو گیا، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد ڈینگی وائرس سے  جان کی بازی ہار گئے۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 141 شہری اس سے متاثر بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
 علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 133۔۔ ضمنی الیکشن۔۔ حکومتی خزانے کا منہ کھل گیا۔۔ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

مزیدخبریں