مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند،ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ،کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید میلاد البنیؐ کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں، اہلنست، دعوت اسلامی اور سنی تحریک کے جلوسوں کے لئے کھارادر سے نمائش چورنگی تک گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
جلوس کے دوران لی مارکیٹ، کھارادر، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ کو جانے والے تمام روٹس کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جائیگا، اس دوران ٹریفک پولیس کا عملہ مختلف سڑکوں پر تعینات رہے گا جو شہریوں کی مدد کرے گا۔
جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مختلف جلوسوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ 12 گھنٹوں کے لئے سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی ۔پی آئی اے سمیت 4 ائیرلائنز کو نوٹس جاری