صدر پاکستان کی قوم کو 12ربیع الاول کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کی ہے،یہ مبارک باد صدرِ مملکت کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر جاری کیئے گئے پیغام میں پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں خاتم النبیین حضرت محمدؐ کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا، اللّٰہ تعالیٰ نے آپ محمدؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ آپ محمدؐ کی اطاعت و فرماں برداری ہی دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضور اکرمؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر پیغام
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 18, 2021
۱۲ ربیع الاوّل کے پر مسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم، ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالی نے ہمیں حضرت محمد خاتم النبیین ﷺ کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔#12RabiulAwwal#عید_میلاد_النبی pic.twitter.com/szwXDnyZFz
انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام انسانوں کی طرف بشیر، نذیر، سراجِ منیر اور رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بتوں کو پاش پاش کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے طرز کی مثالی فلاحی مملکت بنانے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند،ڈبل سواری پر پابندی عائد