ہائے مہنگائی۔۔عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

Oct 19, 2021 | 12:42:PM
 نیپرا ،بجلی صارفین ، فرنس آئل
کیپشن:   بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سی پی سی اے نے دائر کی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

 بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سنٹرل پاور پر چیزنگ اتھارٹی(سی پی پی اے )نے دائر کی جو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے  صارفین پر ایک ماہ کے لئے 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاست میں بھونچال۔۔وزیر اعظم کی اہم ملاقات