(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل انتظامیہ نے شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرخصوصی بیرک میں منتقل کردیا جہاں انہیں اپنے والدین سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو چار دن پہلے جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔
مختلف مواقعوں پر ضمانت نہ ہونے کے باوجود اسٹار کڈ آریان کو 20 اکتوبر کو ضمانت ملنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکاردلیر مہندی کا محمد ﷺ کے لئے نذرانہ عقیدت
ناز و نعم میں پلے بڑھے سٹار کڈ آریان خان جیل میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور انہیں جیل کے ماحول سے مانوس ہونے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے شادی۔۔ وکی کوشل نےاہم بات سے پردہ اٹھا دیا