لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے طالبان کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طالبان کے ترجمان سعید خوستی نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنا ملکی ترقی کےلئے ضروری ہے،لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز بھی جلد کھول دیئے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دیں گے،ترجمان سعید خوستی نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز کھولنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان وزارت تعلیم جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کرے گی، ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز بلکہ یونیورسٹیز بھی کھول دی جائیں گی۔ ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم کی اجازت ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133۔۔ ضمنی الیکشن۔۔ حکومتی خزانے کا منہ کھل گیا۔۔ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح