بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ایک بار پھر ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا کراسےپاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کر رہی ہےجبکہ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روکا ہے۔
بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔حالیہ واقعہ بھی بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے شادی۔۔ وکی کوشل نےاہم بات سے پردہ اٹھا دیا
'Pakistan Navy with its unremitting vigilance and professional competence has once again detected and blocked the Indian submarine on 16 Oct 21 from entering into Pakistani waters.' - ISPR pic.twitter.com/6w08YAzVsg
— Yusra Askari (@YusraSAskari) October 19, 2021