آریان کی گرفتاری کےبعد بالی وڈ کے 2بڑے خانز سے متعلق بھی تشویشناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے مطابق بالی وڈ کے مزید 2 خان بی جے پی کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کےآرکے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا اگلا شکار بالی وڈ کے دو مزید خانز کو بنانے والی ہے۔انہو ں نے مزید لکھا کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔کمال راشد نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ وہ دونوں خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔
یا د رہے کہ آریان کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میں تیری ہوگئی آں۔۔ دلہن کی گانے کے ساتھ زبر دست انٹر ی۔۔ویڈیو وائرل