(ما نیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اختیار ولی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ کر خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔جس کی ویڈیو بھی سو شل میڈیاپر وا ئرل ہو ئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے پلے کارڈ اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کیا تو اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر ارکان نے بھی احتجاج میں ان کا ساتھ دیا۔ ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسی دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اختیار ولی احتجاجاً پیٹ پر پتھر باندھ کر اسمبلی آئے اور کہا کہ حکمرانوں کو غریبوں کی بھوک کا احساس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کی تیز رفتار گاڑی نے2لڑکیوں کو کچل دیا ۔۔بچے ویڈیو مت دیکھیں