تنائوکم کرنے کیلئے پر یانکا چوپڑا گہرے سمندر میں کیا کرتی رہیں۔۔تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اسپین میں ہیں۔
وہ اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آنے والے شو 'سٹاڈیل کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے پریانکا کو اپنی ماں مدھو چوپڑا کے ساتھ سمندر کی لہروں پر چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا جن کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی تھیں۔ اب ایک بار پھر انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ اسکوبا ڈائیونگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تصاویر شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ بعض اوقات ایسے دن آتے ہیں جب آپ کو تناؤ کم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے جب آپ خدا کی خوبصورت تخلیقات دیکھیں۔
اس تصویر میں آپ دیکھیں کہ پریانکا ایک دم راحت بھرے پوز دے رہی ہیں۔
پریانکا نے اپنے کیپشن میں 'سیٹاڈیل کی کیمرہ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے ارکان کا نام دے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس تصویر میں پریانکا پانی کے اندر وکٹری سائن دیکر منہ سے گولا بناتی نظر آئیں۔
پریانکا چوپڑا پورے احتیاط اور جوش کے ساتھ سمندر کی گہرائی میں اتری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کی تیز رفتار گاڑی نے2لڑکیوں کو کچل دیا ۔۔بچے ویڈیو مت دیکھیں