ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والے توشہ خانہ ہضم کرگئے۔۔۔مریم نواز کی عمران خان پر تنقید 

Oct 19, 2021 | 19:13:PM
مریم نواز ،تنقید عمران خان پر
کیپشن: مریم نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والے توشہ خانہ ہی ہضم کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر بیان میں ن لیگ کی نائب صدر نے لکھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں، اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بے حس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

 ٹویٹر پر ایک اور پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نے لکھا کہ  کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق ؓ کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا! عمرِ فاروق ؓ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

یہ بھی پڑھیں:عمرشریف کی اہلیہ نے نئی ویڈیو شیئر کرکے انکی یاد تازہ کردی