(ما نیٹر نگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا سینئر کھلاڑیوں پر انحصار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ایک رپو رٹ میں کہا ہے کہ امکان ہے کہ وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی پاکستان کی پلیئنگ الیون ہی 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ میں میدان میں اترے گی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی منصوبہ بندی کی ہے، اگر فٹنس مسائل نہیں ہوئے تو وارم اپ والا سکواڈ ہی بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیج دینے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:تنائوکم کرنے کیلئے پر یانکا چوپڑا گہرے سمندر میں کیا کرتی رہیں۔۔تصاویر وائرل