فیس بک کی بیروز گار نوجوانوں کیلئے خو شخبری۔۔بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی جا نب سے بیروز گار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ اس کی نئی ایپ ’میٹاورس‘ کے لیے یورپی یونین سے 10ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہےکہ فیس بک نے گزشتہ دنوں ورچوئل رئیلٹی اورآگمینٹڈرئیلٹی کے اشتراک سے انٹرنیٹ صارفین کو باہم غیر مرئی طور پر مربوط اور منسلک کرنے والا جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارم ’میٹاورس‘ متعارف کرایا تھا۔ یہ پلیٹ فارم ایک ایسی آن لائن دنیا ہو گی جس میں صارفین ورچوئل ماحول میں وی آر (ورچوئیل رئیلٹی)ہیڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے باہم کھیل سکیں گے اور کام کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تنائوکم کرنے کیلئے پر یانکا چوپڑا گہرے سمندر میں کیا کرتی رہیں۔۔تصاویر وائرل
فیس بک کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی آئندہ 5سالوں کے دوران یورپی یونین سے 10ہزار لوگوں کو بھرتی کرے گی اور یہ اعلیٰ مہارتوں کے حامل ملازمین میٹاورس کی تشکیل میں کمپنی کی مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روایتی حریف بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہونگے۔۔جا نیے