کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔مہنگا ترین فٹبالر برطرف

Oct 19, 2021 | 19:42:PM
امریکی فٹبالر ویکسین سے انکار
کیپشن: امریکی فٹبالر کا ویکسین سے انکار ۔۔۔نوکری سے برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی  کی فٹبال ٹیم کے کوچ  اور چار معاونین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی نے فٹبال سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے فٹ بال کوچ نِک رول وِچ اور ان کے  چاروں معاونین کو کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا ۔یونیورسٹی نے انہیں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے ڈیڈ لائن دی مگر انہوں نے ویکسین لگوانے سے انکا رکیا جس کی وجہ سے انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سالانہ 30لاکھ ڈالر کمانے والے 42سالہ رول وِچ نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے انکار کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست دی تھی لیکن واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی نے استثنیٰ کی اس درخواست کو مسترد کردیا۔

یونیورسٹی کے ایتھلیٹ ڈائریکٹرپٹ چن نے کہا کہ یہ ہماری فٹبال  کے لیے انتہائی مایوس کن دن ہے اور ہماری ترجیح ہمیشہ سے ہماری ٹیم کی صحت اور حفاظت رہی ہے۔یونیورسٹی کے مطابق  تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازم ہے بصورت دیگر وہ اپنی نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے۔البتہ رول وِچ نے ویکسین لگوانے سے انکار کرتے ہوئے اسے ذاتی فیصلہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا اپنا فیصلہ ہے لیکن میں دیگر کوچز اور عملے کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں، میں اپنے اس فیصلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کے ساتھ وکی کو شل کی بے حد خاص ویڈیو وائرل