مہنگائی کیخلاف مسلم لیگ ن کا کل سے سڑکوں پر آنے کا اعلان

Oct 19, 2021 | 20:12:PM

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی  کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے  شرکت  کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ۔20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

 صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج  کی کال دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں  مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین سے انکار ۔۔۔نوکری سے انکار

مزیدخبریں