(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک شخص نے دوسری عورت سے شادی کرنے کی خاطر اپنی بیوی کو جان سے مارنے کے لیے سانپ کرائے پر لیا اور اس سے ڈسوا کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا مقصد خاتون کے زیورات ہتھیانا اور دوسری عورت سے شادی کرنا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 2020 میں رونما ہوا تھا لیکن تفتیش کاروں کو اس کے شواہد جمع کرنے میں ایک سال کا وقت لگا۔ اس کیس میں خاتون کے والدین نے داماد پر بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہانہ پونے 2لاکھ روپےکمانے والا ایک سالہ کمائو پتر۔۔ویڈیو وائرل