(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ہریانہ پولیس نے سوشل میڈیا پر نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بالی وڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو گرفتار کرلیا۔ تاہم عدالت نے یوویکا چودھری کی عارضی ضمانت منظورکرلی ۔جس پر انہیں رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔رواں سال مئی میں ایک دلت نوجوان نے پولیس کو درخواست دی تھی جس میں یوویکاچودھری کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ نے دلتوں کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصرہ کیا ہے ۔
عدالت سے عبوری منظورہونے کے بعد اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ میری کلائنٹ کو تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتا ر کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا۔اس تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کے ساتھ وکی کو شل کی بے حد خاص ویڈیو وائرل