3804افراد کو جائیداد کی فروخت پر پابندی لگ گئی۔۔یہ کون ہیں؟جانیے

Oct 19, 2021 | 23:30:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے شیڈول فور میں شامل افراد کو  جا ئیداد کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان  3804افراد کی لسٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی ( نیکٹا) کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ ان افراد کو پراپرٹی کی فروخت کی پابندی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے باعث لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس جا ری کی گئی فہرست میں پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افرا دکے نام ، ولدیت، شہر، صوبے کا نام اور شناختی کارڈ کا نمبر  بھی درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری۔۔اہم خبر آگئی

مزیدخبریں