(ویب ڈیسک)ماں باپ کا سایہ اولاد کیلئے نعمت سے کم نہیں،بچوں کی ضروریات کو پورا کرنا والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا،اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جہاں والد نے اپنے بیٹے کو سکول کی طرف سے نصابی کتابیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگا لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے پرنسپل کی جانب سے ناروا سلوک پر پرائمری سکول کے اندر اپنے کپڑوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، حکام نے بتایا کہ سکول نے اس شخص کے بیٹے کو اس وقت تک نصابی کتابیں دینے سے انکار کیا تھا جب تک کہ انہیں ادائیگی نہیں کی جاتی،کوششوں کے باوجود باپ پیشے کو انتظام نہ کرسکا۔
واقعے کے بعد سکول میں موجود متعدد عملے نے آگ بجھائی اور اس شخص کو فوراً ہسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچالی۔
متاثرہ شخص کی بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر کی خود سوزی کی وجہ سکول پرنسپل کی طرف سے اس کے ساتھ بدتمیزی تھی، انہوں نے الزام لگایا کہ شوہر کو سکول میں سکیورٹی عملے نے مارا پیٹا بھی تھا،واقعہ کے بعد سکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔