ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کےباعث ختم

Oct 19, 2022 | 09:59:AM

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

155 رنز کے تعاقب میں پاکستانی سائیڈ سے اوپنر بیٹسمین بابر اعظم اور محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔

اس سے برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کی ابتدائی 2 وکٹس حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے افغان بیٹر حضرت اللّٰہ کو 9 رن پر بولڈ جبکہ رحمان اللّٰہ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی۔ انہوں نے درویش کو 3 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ افغان بیٹر نجیب اللّٰہ کو محمد نواز نے 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ نسیم شاہ نے پکڑا۔

میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزیدخبریں