سارہ انعام قتل کیس: ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

Oct 19, 2022 | 10:33:AM

(ویب ڈیسک) صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمہ ثمینہ شاہ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کر دی۔ ضمانت خارج ہونے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ عبوری ضمانت پر تھیں۔

مزیدخبریں