(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے یارکر نے رحمان اللہ گرباز کی ایڑی زخمی کردی۔
کھلاڑی کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں کریز پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی لیکن اس کے باوجود وہ چل نہیں پائے، جس کے بعد انہیں ایک ساتھی کرکٹر کمر پر اٹھا کر میدان سے باہر لے گیا۔ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو افغانستان کے خلاف جیت کے لیے 154 رنز درکار
میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے ساتھ ہوگا، 23 اکتوبر کو میلبرن کھیلے جانے والے میچ کے لئے بھارتی ٹیم نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بھارتی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی طوفانی بولنگ سے بچنے کی بھی پریکٹس کررہے ہیں۔