(24 نیوز) سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر فیصل واوڈا کی ایک اور غلط بیانی سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت فیصل واوڈا کی ایک اور غلط بیانی سامنے آ گئی۔ وکیل فیصل واوڈا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر انحصار کر رہے ہیں وہ ایکسپائر تھا۔ فیصل واووڈا کے وکیل وسیم سجاد نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا۔