(24 نیوز) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی اور قانونی طریقے سے حکومت کو ہٹایا گیا، ملک میں اقتدار کی جنگ جاری ہے، ایک شخص نے ماحول کو زہر آلود رکھا ہے، ایک شخص مسلسل ریاست کو بلیک میل کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ جمہوری نہیں ہے، ملکی مسائل پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سب کچھ تباہ ہوگیا، لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، ایک شخص مسلسل ریاست کو بلیک میل کر رہا ہے، اقتدار کی جنگ بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے، صوبائی حکومت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہیں۔