دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نام بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ "نے 5 دنوں میں 50 کروڑ سے زیادہ کما لیےاس کے ساتھ 9.3 کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ کے ساتھ فلم پاکستان کی سب سے زیادہ اور دنیا میں سب سے زیادہ ریٹنگ والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ریلیز ہوئی ۔ فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا اور شائقین نے فلم کو کافی پذیرائی بخشی۔مداحوں نےفواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو مولا جٹ اور مکھو کے کرداروں میں خوب پسند کیا۔ حمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کی پرفارمنس نے بھی شائقین کے دل جیت لئے۔شائقین کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے ساتھ فلم پروڈکشن اور کہانی کو پسند کر رہے ہیں۔
"The Legend Of Maula Jatt" with IMDb ratting of 9.2 has become one of the highest rated move in the world ???????? . Congratulations to the Maula Jatt team on a huge success.#TheLegendOfMaulaJatt pic.twitter.com/Oq1MGJp7B4
— Bilal Pardesi (@Bilalpardesi576) October 15, 2022
یاد رہے کہ فلم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے دن کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی 11.30 کروڑ کی اور ریلز کے 5 دنوں میں 50 کروڑ سے زیادہ کما لیے ہیں۔