خواتین پر مظالم ،پی ٹی آئی حکومت بازی لے گئی

Oct 19, 2022 | 16:57:PM
خواتین پر مظالم ،پی ٹی آئی حکومت بازی لے گئی
کیپشن: خواتین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کے دور حکومت میں خواتین پر ہونے والے مظالم کی رپورٹ 24 نیوز کو موصول  ہوگئی ہے۔

سال 2019 میں ملک بھر میں 13 ہزار 916 خواتین کو اغواء کیا گیا،2020 میں 12 ہزار 809 خواتین جبکہ 2021 میں 7 ہزار 651 خواتین اغواء ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ تین سالوں میں خواتین پر تشدد کے واقعات  میں اضافہ دیکھا گیا۔وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابقگزشتہ تین سالوں میں خواتین پر تشدد کے 63 ہزار 367 کیسز رجسٹرڈ ہویے۔

گزشتہ تین سالوں میں عزت کے نام پر ایک ہزار 25 ہوا کی بیٹیاں قتل ہوئی۔2019 میں 1578 ,2020میں 1569 جبکہ 2021 میں 840 خواتین کو قتل کیا گیا  ہے۔مجموعی طور پر تین سالوں میں 3 ہزار 987 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

2019 میں 4377 خواتین کی عزت لوٹی گئی،2020 میں 3887 خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا  اور2021 میں 2253 خواتین ریپ کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 

2019 میں 51 خواتین کو 2019 میں تیزاب ڈال کر جلایا گیا ،2020 میں 31 جبکہ 2021 میں 21 خواتین تیزاب گردی کا نشانہ بنیں۔