تحقیقاتی رپورٹ آگئی،وہی ہوا جس کی توقع تھی ، لوگوں پر بھاری پڑنے والا طویل بریک ڈاؤن کنیکٹرز پر ڈال دیا گیا

Oct 19, 2022 | 17:14:PM
تحقیقاتی رپورٹ آگئی،وہی ہوا جس کی توقع تھی ، لوگوں پر بھاری پڑنے والا طویل بریک ڈاؤن کنیکٹرز پر ڈال دیا گیا
کیپشن: بریک ڈاؤن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت توانائی  کے اعلامیہ کے مطابق 13اکتوبر کو ملک کے جنوبی حصے میں ہونے والے بجلی کے بلیک آؤ ٹ کی مندرجہ ذیل وجوہات انکوائری کمیٹی نے بیان  کر دیں۔

1۔ اس بلیک آؤٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹK-2 اورK-3 کے ٹاور نمبر 26پر تین سال پہلے یعنی2019ء میں کئے گئے عارضی اور غیر معیاری کام ہے۔
2۔ ترسیلی نظام کی اس خرابی پر اس میں 2019 میں استعمال شُدہ سامان کے معیار اور کام کرنیوالوں کی استعداد پر سوالیہ نشان ہے، اس پر استعمال ہونیوالے کنیکٹرز ٹرانسمیشن لائن  کے لیے نہیں بنے تھے بلکہ اس میں تبدیلیاں کرکے اس عارضی انٹر کنکشن کے لیے استعمال کیا گیا۔
3۔ پراجیکٹ ٹیم نے ٹاور نمبر،26، 26-A اور 27پر 2019 میں  25سال پرانے تباہ حال کنڈکٹر استعمال کئے۔
4۔ 2019 میں اس عارضی کا م کی سنگینی اور جوہری پاور پلانٹس کی حساسیت کے باوجود مقررہ معیارات کے مطابق اس کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال نہ کی گئی۔
5- وزارت توانائی اس رپورٹ کی روشنی میں فوری تادیبی کارروائی کر رہی ہے۔