ریکوڈک پر صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ نے ریکوڈک پر صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔پانچ رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازلاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنی نہ ملا ہو، تحصیل کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنی ہوگئے ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنی نہ ملا ہو، تحصیل کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنی ہوگئے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مالی فائدہ ثابت کیے بغیر کسی فیصلے جو غلط نہیں کہا جا سکتا، بظاہر افسران کو عوامی عہدیداران کو فیصلہ سازی کی آزادی دی گئی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید کتنا وقت درکار ہے۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں چار سماعتوں میں دلائل مکمل کر لونگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب قانون عوام مفاد کیلئے نقصان دہ کیسے ہے، یہ سوال اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔