پاناما کے ڈرامے نے ملکی معیشت کوتباہ کیا:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے،موسمیاتی تبدیلیاں بہت بڑا چیلنج ہیں،معاشی استحکام کیلئے بہت سے اقدامات کررہے ہیں،عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔
اسلام آباد میں وزیرخزانہ نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے میثاق معیشت پر اتفاق ضروری ہے،پاکستان کی بہتری کیلئے سب کوکردار اداکرناہوگا،ملک ہے توسیاست ہوگی ملک نہیں توسیاست کیسے ہوگی؟،پاناما کے ڈرامے نے ملکی معیشت کوتباہ کیا،ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،پریشان نہ ہوں پاکستان کے ڈیفالٹ کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔
چار سال پہلے یہ ملک مختلف تھا، 2013 میں معیشت کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری دی گئی، 3 سال میں ملکی معیشت کو ٹھیک کردیا تھا ، عالمی ادارے اس کی تعریف کر رہے تھے، پاکستان جی 20 ممالک کا ممبر بننے والا تھا، پاناما کا ڈراما رچایا گیا ،ملک میں عدم استحکام لایا گیا، اب ہمیں بہت زیادہ معاشی چیلنجز درپیش ہیں، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، ملک ہوگا تو سیاست ہوگی ، پیرس کلب جانا درست نہیں ہے، پیرس کلب نہیں جائیں گے، پیرس کلب جائے بغیر معیشت کو ٹھیک کریں گے۔
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے متعلق کوئی خبر جلد آئے گی،اچھی خبر ہےلیکن ایف اے ٹی ایف سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے،اسٹیٹ بینک ڈالر کی قدر سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائے گا،ڈالر کی قدر مصنوعی ہے،200روپے سے نیچے آئے گا،مارکیٹ کو فکر کی ضرورت نہیں کوئی مسئلہ نہیں آئے گا،معیشت سے متعلق فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہوتا تو یہ چیلنج قبول نہیں کرتا۔
عمران خان کہتے ہیں مجھے نکالنے کے بجائے بم گرا دیا جاتا،عمران خان نے کہا وہ تھے تونیشنل کمانڈ اتھارٹی ٹھیک تھی،خدا کا خوف کرو، ایسی گھٹیا سیاست پر لعنت ہو،روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے پر غور کررہے ہیں،عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،مہنگائی کوجلدکنٹرول کرلیا جائے گا۔
پیٹرولیم لیوی نہیں لگائی،عوام کو ریلیف دیا، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے بات نہیں کی, بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، روس سے بھارت کے برابر تیل کی قیمت ملی تولیں گے.