سینئر وزیر کے پی کے عاطف خان کی طالبان کے بھتے کے خط کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے طالبان سے بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی ۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وزیر خیبرپختونخوا حکومت عاطف خان کاکہناتھا کہ طالبان کی طرف مجھے خط موصول ہوا ہے ،متعلقہ اداروں سے خط شیئرکردیا ہے ، سکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے طالبان کے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دیدیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پختونخوا حکومت کے وزیر محمد عاطف کے نام اس دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دیا ہے۔ pic.twitter.com/87G4Yvxp7c
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 19, 2022
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر کو طالبان کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں 3 دن میں 80 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک پر صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر