فرخ حبیب کی اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

Oct 19, 2022 | 18:04:PM
 فرخ حبیب, اعتزاز احسن , پارٹی, دعوت, پی ٹی آئی
کیپشن:  فرخ حبیب اور اعتزاز احسن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے  رہنما و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جبکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے، اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکیلئے ہر اچھے بندے کیلئے راستے کھلے ہیں، اعتزازاحسن کی پارٹی میں شمولیت نیک شگون ثابت ہوگی۔