عمران خان عالمی مفرور، ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑاگیا، پلوشہ خان

Oct 19, 2022 | 18:16:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف30 سال کردار کشی کی مہم چلائی گئی، آصف زرداری عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرکے باعزت بری ہوئے۔
پلوشہ خان کاکہناتھا کہ عمران خان عالمی مفرور ہیں امریکابھی سفارتی استثنا حاصل کرکے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی امریکی عدالت کو ابھی تک مطلوب ہے ، ان کاکہناتھا کہ عمران خان برطانیہ بھی گئے تو منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل جائے گا،پی پی رہنما نے کہاکہ فرخ حبیب اپنے لیڈر کے سیاسی مستقبل کی فکر کریں جو ممنوعہ فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر وزیر کے پی کے عاطف خان کی طالبان کے بھتے کے خط کی تصدیق

مزیدخبریں