(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات کے اوقات میں کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں آند ھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد،بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان،مالاکنڈ، بونیر، دروش، میرکھانی، مردان،ہری پور، با جوڑ، مہمند، کرم، کوہاٹ،خیبر، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، پشاور، چارسدہ ،مردان ، ہزارہ اور مالاکنڈ دویڑن میں بعض مقامات پر آندھی اورژالہ باری کی بھی توقع ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم ،اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ،سرگودھا، خو شاب اور میانوالی میں صبح کے اوقات میں آندھی تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دالبندین ،نوکنڈی اور گرد نواح میں تیز گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر وزیر کے پی کے عاطف خان کی طالبان کے بھتے کے خط کی تصدیق