مسرت جمشید چیمہ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

Oct 19, 2022 | 19:51:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ صاحبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب و حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب و حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کردیاگیا، مسرت جمشید چیمہ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،مسرت جمشید چیمہ ڈی جی پی آر کے معاملات کی نگرانی بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

مزیدخبریں