برطانوی سیکرٹری داخلہ عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوئیلا بریورمین نے برطانیہ کے سیکرٹری داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم لزٹرس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا، سیکرٹری داخلہ سوئیلا بریورمین عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
سوئیلا بریورمین کے استعفیٰ کی وجہ سکیورٹی کی خلاف ورزی ہے، تاہم سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم لزٹرس پر وعدوں اور منشور کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔