برطانیہ میں افراط زر گزشتہ چالیس سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Oct 19, 2022 | 22:37:PM

(ویب ڈیسک) آفس آف نیشنل سٹیٹسٹکس کے مطابق برطانیہ میں افراط زر میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے کھانے پئنے کی اشیاءمیں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق افراط زر 10.1فیصد تک جا پہنچی جو گزشتہ چالیس سالوں کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءمیں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق افراط زر کے اضافے کی ایک بنیادی وجہ روس یورائن جنگ بھی ہے جس کی وجہ سے تیل اور دیگر اشیاءمیں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جنگ کے درآمدات پر اثرات سے کھانے پینے کی اشیاءتاریخی اجافہ دیکھنے میں آیا اور توانائی کا شعبہ بھی شدید متاثر ہوا ہے جس سے بڑی کمنپنیوں کے ساتھ ساتھ عام صارف بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ 
مزید برآں منی بجٹ میں اضافی ٹیکسز سے نا صرف عام صارف پریشا ن ہے بلکہ تاجر برادری بھی نالاں ہے تاہم نئے چانسلر جریمی ہنٹ نے بڑی کمپنیوں اور تاجر برادری کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو سہولیات مہیہ کی جا سکےں۔ 
کھانے پینے کی اشیاءمیں اضافے سے جہاں عام صارف متاثر ہو رہا ہے وہیں ہوٹل انڈسٹری بھی متاثر ہو رہی ہے جس پر مزید ٹیکسز عوام کے لئے مزید اضطراب کا باعث ہیں۔
جہاں ایک طرف تاجر برادری اور عام صارف پریشان ہے وہاں لاکھوں پینشنرز بھی حکومت کی طرف سے مناسب پلان پیش کرنے میں ناکامی پرشدید مضطر ب ہیں۔

مزیدخبریں