کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مقابلے میں اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں بڑا بورڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو 4 لاکھ روپے لوٹنے کے بعد بھی قتل کردیا۔ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑابورڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص بینک سے پیسے نکلوا کر نکلا تو اس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اس اثنا میں پولیس کے پہنچنے پر مقابلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نہال شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار نہال کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل پر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اس واقعہ کے بعد ڈاکوؤں کا گروہ فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
#karachi
— shahmir khan (@shahmir52_khan) October 19, 2022
So this is the position of metropolitan city where an injured police cop was taken to the hospital by citizens on the bike. Policeman Nehal later got martyred. He got inj during encounter with daciots.@DMCSindhPolice @murtazawahab1 @SyedNasirHShah pic.twitter.com/O3RkKBSw5E