بھارت: بنگلورو کے ہوٹل میں دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے دو روز قبل بھارت کے شہر بنگلورو کے تجارتی مرکز میں ایک دھماکہ ہوا ہے، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی ان دنوں بنگلورو میں موجود ہے۔
بنگلور میں ایک عمارت کی چوتھی منزل پر قائم مڈپائپ کیفے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک شخص نے جان بچانے کیلئے چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا سے بنگلور میں ٹکرائے گی۔
#Karnataka #Bengaluru #UPDATE on Pub fire
— Express Bengaluru (@IEBengaluru) October 18, 2023
In an attempt to save himself from fire, one person jumped from the building and sustained injuries. He is shifted to a hospital. pic.twitter.com/mjoy2hr8pv
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کے ایک مقامی ہوٹل مڈپائپ کیفے میں دن گیارہ بجے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، کیفے کورا منگالا کے علاقے میں ایک عمارت کی چوتھی منزل پر قائم تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر گیس لیکیج کے باعث عمارت کی بالائی منزل پر قائم ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا، واقعےکی مزید تحققات جاری ہیں۔
Blast in Bangalore Raises Security concern for Pakistan and other Teams in World Cup pic.twitter.com/ezvEKqxxPP
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) October 18, 2023
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگی ہوئی ہے، اس دوران ایک شخص آگ سے بچنے کیلئے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی، جسے شدید زخمی حالات میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکے اور آگ لگنے کے وقت وہاں 10 افراد موجود تھے جو بحفاظت ایمرجنسی راستے سے نکل گئے۔