ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Oct 19, 2023 | 10:20:AM

Read more!

(اشرف خان)  روپے کی قدر میں بہتری،گزشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج معمولی سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے سے  نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 280.29 سے کم ہوکر 278.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

یاد رہے کہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے اضافے سے 280.29 روپے پر پہنچ گیاتھا، اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 4 روپے مہنگی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان ہے، ہنڈریڈانڈیکس 105 پوائنٹس بڑھ کر 49537 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں