(ویب ڈیسک)پاکستان نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد کی پہلی کھیپ غزہ روانہ کر دی گئی ہیں۔
پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی گئیں۔ مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں ۔
سرکاری نشریاتی ادارےکے مطابق پاکستان نے فلسطینیوں کیلئےفوری طور پر انسانی بنیادوں پر انسانی امداد غزہ بھیجنے کا اعلان پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں ایک کمیٹی کے دوران کیا۔
پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ہم امداد بھیجنے کیلئے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور مصری حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کے مطالبے کو بھی دہرایا ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے قتل عام پر جمائما بھی بول پڑیں