پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ 

Oct 19, 2023 | 13:20:PM

(معراج اختر) پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی 35 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آنے سے متعدد قومی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔  کراچی سے تربت، کوئٹہ اور مسقط کی 5 پروازیں منسوخ، دبئی کراچی اور کراچی اسلام آباد کی 3 پرواز منسوخ کر دی گئیں، کراچی دمام کی دو جبکہ جدہ سے کراچی کیلئے پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ملتان سے جدہ اور کراچی جبکہ شارجہ سے ملتان کی پرواز اور مسقط فیصل اباد کی پرواز منسوخ، اسلام آباد ملتان کی دو, فیصل آباد کی دبئی اور مسقط پروازیں منسوخ، فیصل آباد ابوظہبی کی پروازیں جبکہ کویت سٹی لاہور کی پرواز منسوخ جبکہ قومی ایئر لائن کی پشاور دبئی کی دو پرواز منسوخ کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  کورولش عثمان کی تازہ ترین قسط کیوں نشر نہیں ہوئی؟

دوسری جانب تاخیر ہونے والی پروازوں میں اسلام اباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر، جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی۔

لاہور سے ریاض کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر، پرواز پی کے 725 دن 11 بج کر 35 منٹ پر لاہور سے ریاض روانہ ہوگی۔ لاہور سے پی کے 229 مسقط کیلئے 8 گھنٹے تاخیر سے شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں