عدالت کا شیخ رشید کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم 

Oct 19, 2023 | 13:33:PM

(ارشاد قریشی ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی۔ ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے عدالت میں شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ 

آر پی او کے بیان کے مطابق سی پی او،ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید گرفتاری میں ملوث نہیں۔ آر پی او کی جانب سے کہا گیا کہ شیخ رشید پولیس کی حراست میں نہیں ہے۔ کوشش کر رہے ہیں مہلت دیں بازیاب کرا لیں گے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے استدعا منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ ؛بنگلہ دیش  نے انڈیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا

عدالت نے پولیس حکام کو شیخ رشید کو آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں