ملاوٹ شدہ مرچوں کی 3 فیکٹریاں سیل

Oct 19, 2023 | 14:45:PM

(امداد بزدار) سکھر کے علاقے گولیمار میں حساس اداروں، روینیو، فوڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لال مرچ اور دیگر مصالح جات بنانے والی تینوں فیکٹریوں کو سیل کرکے ملاوٹ کا سامان برآمد کرلیا۔

کارروائی کے دوران بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔   کارروائی کے بعد تینوں فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا شیخ رشید کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم 

یاد رہے کہ سکھر، مذکورہ فیکٹریوں کوچند روز قبل بھی کارروائی کے دوران سیل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں