(اقصٰی شاہد)ریلوے کا ٹرین شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا،اندرون ملک سے کراچی آنے اور جانے والی ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار رہیں۔
کینٹ اسٹیشن پر مسافر گھنٹوں انتظارکرنے پر مجبور ہیں،آج بھی متعدد ٹرینیں کراچی کینٹ اسٹیشن پراپنے مقررہ وقت پرنہ پہنچ سکیں،خیبرمیل ایک گھنٹہ 15منٹ اور تیز گام ایک گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں،اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے 15 منٹ اورہزارہ ایکسپریس 1گھنٹہ 10 منٹ تاخیر سے کراچی آئی۔
ٹرینوں کا شیڈول متاثرہونے کا سب سے زیادہ اثر مسافروں پر پڑاہے جنہیں گھنٹوں گھنٹوں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں وقت گزارنا پڑتا ہے،کراچی کینٹ اسٹیشن پر تاخیر سے پہنچنے والی ٹرینوں میں ملت ایکسپریس بھی شامل ہے جو ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری،اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا
بہاؤالدین زکریا ایک گھنٹہ ،پاک بزنس ایکسپریس دو گھنٹے ،قراقر ایکسپریس ایک گھنٹہ 47 منٹ تک تاخیر سے پہنچی ۔
ذرائع کے مطابق سکھر روہڑی کے قریب موجود ریلوے ٹریک پرٹرینوں کی رفتار کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں بروقت نہیں پہنچ پاتیں۔