(24 نیوز ) تاحیات قائد پاکستان مسلم لیگ (ن)اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کی خبریں سامنے آ نے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اور وہ مقررہ وقت اور تاریخ کے مطابق ہی پاکستان پہنچیں گے ، پہلے وہ اسلام آباد جائیں گے اور پھر وہاں سے لاہور جلسے سے خطاب کیلئے روانہ ہوں گے ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق شریف فیملی نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف کے دبئی سے پاکستان پہنچنے کے گزشتہ پروگرام میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور منصوبے کے تحت دبئی کے مقامی وقت کے مطابق نواز شریف صبح پاکستان کیلئے روانہ ہونگے،نواز شریف کے طیارے کو قانونی ضروریات کے تحت پہلے اسلام آباد اترنا ہوگا، وہ اسلام آباد پہنچ کر مختصر قیام کریں گے جس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔